آزادجموں وکشمیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے متاثرہ پاور سٹیشنز کی بحالی کےلئےقدامات

جمعہ 3 مئی 2024 20:10

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2024ء) آزادجموں وکشمیر پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مظفرآباد نے حالیہ بارشوں ، برفباری ، ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈز کے باعث ریاست بھر میں متاثرہ پاور سٹیشنز کی بحالی کےلئے ہنگامی بنیادوں پر قدامات کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے مطابق ماہ اپریل 2024کے دوران شدید بارشوں،برف باری، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈز کی وجہ سے ریاست بھر میں قائم ہائیڈل پاور سٹیشنز بری طرح متاثر ہوئے ہیں جن کی بندش کی وجہ سے عوام کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا ۔

اب تک ضلع باغ کے 3.2میگا واٹ ،ریڑہ3.0میگاواٹ، ضلع پونچھ کے600کلو واٹ رنگڑ فیز1-، 450کلو واٹ رنگڑ فیزII- ، نیلم ، ضلع جہلم ویلی اور ضلع کوٹلی کے سارے پاور سٹیشنز اور ضلع حویلی کہوٹہ کے 600کلو واٹ بلاں پاور سٹیشنز بحال ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :