Live Updates

شہبازشریف کا پارٹی صدارت سے استعفیٰ منظور ،سنٹرل ورکنگ کمیٹی نے مستقل صدر کے انتخاب تک قائمقام صدر کی ذمہ داری سونپ دی

صدر کے انتخاب کیلئے جنرل کونسل کا اجلاس 28مئی کو ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں طلب ،رانا ثنااللہ خان الیکشن کمیشن کے سربراہ مقرر

ہفتہ 18 مئی 2024 17:51

شہبازشریف کا پارٹی صدارت سے استعفیٰ منظور ،سنٹرل ورکنگ کمیٹی نے مستقل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی نے شہبازشریف کا پارٹی صدارت سے استعفیٰ منظور کرتے ہوئے انہیں مستقل صدر کے انتخاب تک قائمقام صدر کی ذمہ داری سونپ دی ،صدر کے انتخاب کیلئے پارٹی کی جنرل کونسل کا اجلاس 28مئی کو طلب کرکے رانا ثنااللہ خان کو الیکشن کمیشن کی سربراہی سونپ دی گئی ۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں منعقد ہوا جس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف ، وزیر اعظم شہباز شریف،نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ،احسن اقبال، رانا ثنا اللہ ،خواجہ سعد رفیق، رانا تنویر حسین، پرویز رشید ،انجینئر امیر مقام، سیف الملوک کھوکھر سمیت ملک کے چاروں صوبوں ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کی۔ ضابطے کی کارروائی کے دوران سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے شہبازشریف کا پارٹی صدر سے عہدے سے استعفے کی منظوری کا اعلان کیاگیا اور شہبازشریف کی بطور پارٹی صدر خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاگیا۔ اجلاس میں شرکاء کی جانب سے مستقل صدر کے انتخاب تک شہبازشریف کا نام بطور قائمقام صدر تجویز کیاگیا جس کی نوازشریف سمیت دیگر اراکین نے تائید کی۔

اجلاس میں پارٹی صدارت کے انتخاب کے لئے رانا ثنا اللہ خان کو الیکشن کمیشن کی سربراہی کی ذمہ داری سونپی گئی جبکہ پارٹی کی جنرل کونسل کااجلاس 28مئی دوپہر گیارہ بجے ماڈل ٹائون میں طلب کر لیا گیا جس میں پارٹی کے صدر کا انتخاب کیاجائے گا۔پارٹی صدر کے انتخاب کیلئے الیکشن شیڈول کااعلان چیف الیکشن کمشنر رانا ثنااللہ کریں گے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات