/کسی کمیٹی نے بلایا نہ ہی کوئی نوٹس موصول ہوا ہے، تحقیقاتی کمیٹی نے بلایا تو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کروں گا،سابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ

ہفتہ 4 مئی 2024 22:20

}اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2024ء) گندم درآمد کی تحقیقات کے معاملہ پر سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کسی کمیٹی نے بلایا نہ ہی کوئی نوٹس موصول ہوا ہے، تحقیقاتی کمیٹی نے بلایا تو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کروں گا، کوئی کرپشن نہیں کی، کمیٹی کے بلانے پر پیش ہونے میں کوئی ہرج نہیں، تمام افسران موجود ہیں جنہوں نے گندم سے متعلق تخمینہ پیش کیا تھا، نگران کابینہ کے وزرا ا?ج بھی موجودہ حکومت میں ہیں، ان سے بھی پوچھا جا سکتا ہے، انہوں نے کہاکہ میرے بیانات موجود ہیں، وزرا اور افسران بھی موجود ہیں ان سے پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے، اگر کمیٹی کوئی ایکسٹرا چیز پوچھنا چاہے توپوچھ سکتی، باقی سب کچھ تو ا?ن ریکارڈ موجود ہے، گندم کی درا?مد میں کوئی کرپشن کی نہ ہی غلط فیصلہ کیا، نجی شعبہ کو گندم درا?مد کی اجازت 4 سال پہلے دی گئی، نجی شعبے کے گندم درا?مد پر پابندی ہوتی اور ہم اجازت دیتے تو قصور ہمارا ہو سکتا تھا۔