سانگلہ ہل افضل حسین تارڑ نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی، طارق محمود باجوہ

اتوار 5 مئی 2024 12:05

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2024ء) پنجاب اسمبلی کے سابق رکن چوہدری طارق محمود باجوہ اور پاکستان یوتھ اسمبلی سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری امتیاز احمد کاہلوں نے سابق وفاقی وزیرو رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد محترم،مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی افضل حسین تارڑ کی وفات پران کی رہائش گاہ کولوتارڑ حافظ آباد میں سائرہ افضل تارڑ سے اظہار تعزیت کیا، مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعائ کی،چوہدری طارق محمود باجوہ نے مرحوم افضل حسین تارڑ کی عوامی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ افضل حسین تارڑ کی وفات پارٹی کا بہت بڑا نقصان ہے، افضل تارڑ نہایت زیرک سیاستدان، ہمیشہ دانائی کا مشورہ دینے والے ساتھی تھے،وہ نہائت کھرے اور مخلوق خدا کی خدمت کرنے والے شخص تھے،ان کے انتقال سے مسلم لیگ ن ایک مخلص ساتھی سے محروم ہوگئی ہے،افضل تارڑ نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی، وہ عوام کے دلوں میں رہیں گے،چوہدری امتیاز احمد کاہلوں نے کہا کہ افضل حسین ایک سچے پاکستانی اور بہترین لیگی کارکن تھے،افضل تارڑ کی سیاسی اور پارٹی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔