جیکب آباد کے قریب ویگن اورموٹر سائیکل میں تصادم، ایک خاتون جاں بحق، 2افراد زخمی

پیر 6 مئی 2024 18:00

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2024ء) جیکب آباد کے قریب ویگن اورموٹر سائیکل میں تصادم، ایک خاتون جاں بحق، 2افراد زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب مولاداد تھانہ کی حدود گڑہی خیرو جیکب آباد روڈ پر تیز رفتار ویگن اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں گاؤں محمد پور کی رہائشی خاتون مسمات امام زادی موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ عبدالخالق بروہی اور محبوب بروہی شدید زخمی ہوگئے، حدود کی پولیس نے لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو داخل کرکے مقتولہ کی لاش ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کی گئی، پولیس نے ویگن ڈرائیور کو گرفتار کرکے ویگن اپنی تحویل میں لے لی ہے۔