سخت سیکورٹی انتظامات میں تحصیل بکاخیل اور سب ڈویژن وزیر میں انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کا آغاز

پیر 6 مئی 2024 18:10

K بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 مئی2024ء) سخت سیکورٹی انتظامات میں تحصیل بکاخیل اور سب ڈویژن وزیر میں انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کا آغاز کردیا گیاانسداد پولیو مہم کے پر امن انعقاد کیلئے 1320 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں ضیاء الدین احمد نے فیلڈ میں جا کر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، مختلف بی ایچ یوز کے دورے کیے اور سیکیورٹی اہلکاروں کو مناسب ہدایات جاری کی تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں کے تحصیل بکاخیل اور سب ڈویژن وزیر میں 05 روزہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کا آغاز کردیا گیاہے۔

ڈی پی او بنوں ضیاء الدین احمد کی زیرنگرانی علاقہ میں سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ مہم کے لیے 1320 سے زائد پولیس اہلکار انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ تعینات کئے گئے ہیںڈی پی او بنوں ضیاء الدین احمد کی ہدایت پر متعلقہ ایس ڈی پی او اور ایس ایچ او نے تمام بی ایچ یوز کے دورے کرکے سیکیورٹی اہلکاروں کو تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں کرکے مؤثر چیکنگ کی جارہی ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں نے سیکیورٹی انتظامات چیک کرکے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو مناسب ہدایات جاری کیں۔

انہیں تاکید کی کہ بدوران ڈیوٹی انتہائی چوکس رہیں، ٹیموں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اپنی حفاظت بھی یقینی بنائیں اور انسداد پولیو مہم کے اختتام تک ٹیموں کے ساتھ رہیں

متعلقہ عنوان :