لاہور میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 3 افراد زخمی

دھماکہ گھر کی دوسری منزل پر ہوا ،قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے

پیر 6 مئی 2024 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2024ء) لاہور کے علاقے جنوبی چھائونی میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے 3افراد زخمی ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ جنوبی چھائونی کے علاقے میں نجی سوسائٹی میں گیس لیکج سے اچانک دھماکا ہوا۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے سے گھر کے کچن میں موجود 3افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق گیس لیکج کا دھماکہ گھر کی دوسری منزل پر ہوا اور اس کے باعث قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔