رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں دوسرا آر ایم ائی سپورٹس گالا کا آغاز ہوگیا

پیر 6 مئی 2024 19:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2024ء) پشاور کے رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں دوسرا آر ایم ائی سپورٹس گالا کا آغاز ہوگیا۔ سپورٹس گالا میں رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے پانچ کالجز کے تین سو سے زائد طلباء و طالبات شرکت کررہے ہیں۔ سپورٹس گالا ایک ہفتے تک جاری رہے گی جس میں کرکٹ، باسکٹ بال، فٹ سال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس کے سو سے زائد مقابلے ہوں گے۔

سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب کا آغاز طلبا ء و طا لبات نے مشعال جلا کرکیا۔ اس موقع پر فضا میں کبوتر چھوڑے گئے اور کھلاڑیوں نے خوبصورت مارچ پاسٹ بھی کیا۔ تقریب میں اہم بین الاقوامی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری سپورٹس مطیع اللہ صاحب تھے، دیگر شرکاء میں سی ای او آر ایم ائی شفیق الرحمان، سی او او، کرنل ر محمد طارق خان، نیشنل کرکٹ سٹار محمد حارث، ڈایئریکٹر سپورٹس محمد بن افسر جان، مینجر سپورٹس ڈاکٹر بلال خان شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس مطیع اللہ کا کہنا تھا کہ طلباء کا کھلیوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینا خوش ائند ہے جبکہ حکومت کی پہلی ترجیح کھیلوں کو فروغ دینا ہے تاکہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر ہر کھیل میں بہترین کھلاڑی پیدا کرسکے۔ اس موقع پر دائریکٹر سپورٹس محمد بن افسر جان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے کھیلوں کے مقابلے طلباء و طالبات میں جیتنے کی لگن پیدا کرتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ آر ایم ائی کی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی کوشش ہے کہ کھیلوں میں ملک و قوم کو بہترین نام پیدا کرکے دے سکیں۔