لارجر بینچ ہی عبوری حکم دیتا تو مناسب ہوتا، اعظم نذیر تارڑ

پیر 6 مئی 2024 20:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2024ء) وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم جاری کرتا تو مناسب ہوتا۔سپریم کورت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ کے تحت 5 رکنی لارجر بینچ کا معاملے کی سماعت کرنا موزوں ہوتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی قانون سازی کے اختیار کے معاملے میں امتناع کے حکم سے گریز کیا جانا چاہیے تھا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم جاری کرتا، امید ہیحتمی فیصلے میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رہے گا۔انہوںنے کہاکہ آرٹیکل 67 واضح ہے کہ رکن کی طرف سے کی گئی قانون سازی قانونی نا اہلیت کے باوجود برقرار رہتی ہے۔