بیرسٹر امجد ملک سے نامور فنکار قدیر خان کی ملاقات،پاکستان کا امیج بلند کرنے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال

چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز (ن ) لیگ نے مہمان کا تازہ ترین کلام سنا ،ہسپانیہ میں یورپی/ایشین کمیونٹی میں لوک موسیقی کو متعارف کروا کر قدیر خان کے تعاون کو سراہا

منگل 7 مئی 2024 21:50

روچڈیل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2024ء) چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز مسلم لیگ (ن )بیرسٹر امجد ملک سے بارسلونا کے نامور فنکار قدیر خان نے خصوصی ملاقات میں لوک موسیقی کے ذریعے یورپی/ایشین کمیونٹی کی نظروں میں پاکستان کا امیج بلند کرنے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز مسلم لیگ (ن )بیرسٹر امجد ملک سے بارسلونا کے معروف فنکار محمد قدیر خان نے مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر بین الاقوامی امور بیرسٹر امجد ملک سے روچڈیل میں ان کے چیمبر میں ملاقات کی ہے۔

بیرسٹر امجد ملک نے مہمان کو خوش آمدید کہا اور لوک موسیقی کے ذریعے یورپی/ایشین کمیونٹی کی نظروں میں پاکستان کا امیج بلند کرنے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر امجد ملک نے مہمان کا تازہ ترین کلام بھی سنا اور ہسپانیہ میں یورپی/ایشین کمیونٹی میں لوک موسیقی کو متعارف کروا کر قدیر خان کے تعاون کو سراہا۔ بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور انہوں نے اسی سکول صابریہ سراجیہ میں تعلیم حاصل کی ہے جہاں سے قدیر خان فارغ اتحصیل ہیں۔

قدیر خان نے امجد ملک کی مہمان نوازی / تحائف کا شکریہ ادا کیا اور ان کے فوری جواب اور یورپ کے مسائل پر بات کرنے کے موقع کو سراہا۔بلیک برن سے انکے کلاس فیلو شوکت علی بھی مہمان وفد کے ہمراہ تھے۔بیرسٹر امجد ملک نے سپین میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور راجہ اسد حسین اور ان کی ٹیم اور امانت حسین مہر ٹریڈ کوآرڈینیٹر برائے یورپ کے لیے تہنیتی پیغام بھیجا اور 2024 میں بارسلونا کا دورہ کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔