افغانستان کی سی پیک میں شمولیت کے مخالف نہیں،احسن اقبال
پاکستان چاہتا ہے چین افغانستان کو دہشتگرد گروپوں کے خلاف کریک ڈائون کے لئے قائل کرے، وفاقی وزیر
اتوار 19 مئی 2024 16:15
(جاری ہے)
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ فوج کا خصوصی یونٹ چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے خدمات سرانجام دے رہا ہیاور پاکستان اس ضمن میں مزید اقدامات اٹھا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جب آپ دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہوں تو دہشتگرد ہمیشہ موقع کی تلاش میں رہتے ہیں۔ روس اور امریکہ جیسی بڑی طاقتیں بھی اس کا شکار رہی ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ چینی حکومت نے بڑے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اس طرح کے بزدلانہ اقدامات چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے۔ احسن اقبال نے پاکستان کے بڑھتے ہوئے چینی قرضوں پر واشنگٹن کی تشویش کو رد کرتے ہوئے کہا کہ چین نے بہت زیادہ انڈرسٹینڈنگ کا مظاہرہ کیا۔ چاہتے ہیں کہ جس طرح چین پاکستان کی مشکلات کو سمجھتا ہے اسی طرح آئی ایم ایف اور دیگر دوست بھی پاکستان کو اس حد تک سمجھیں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ 2013 میں جب سی پیک شروع ہو رہا تھا تو انہوں نے واشنگٹن میں حکام کو بتایا تھا کہ اس وقت چین ہمیں انفراسٹرکچر میں 46 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری دے رہا ہے اور شبہ ہے کہ آپ کانگریس سے پاکستان کے لیے 40 لاکھ ڈالر کی بھی منظوری حاصل کر سکتے ہیں ۔ احسن اقبال نے کہا کہ اگر چین انفراسٹرکچر یا ہارڈویئر کی تعمیر میں ہماری مدد کر رہا ہے تو ہم خواہش مند ہیں کہ امریکہ ہمارے طالب علموں اور محققین کو سکالر شپ کے ذریعے اس ہارڈویئر کو چلانے کیلئے ہمارے سافٹ ویئر کی تشکیل میں مدد کرے گا۔ اسی طرح پاکستان اپنے دونوں دوستوں امریکہ اور چین سے مستفید ہو سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کو اپنا تذویراتی دوست سمجھتا ہے اور پاکستان کا اس پر اعتماد ہے جب پاکستان مشکل وقت میں گھرا تھا اس وقت چین نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی۔ انہوں نے کہا کہ 2013 میں چین نے پاکستان میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جب 18 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی ، جب تسلسل کے ساتھ خودکش حملے ہو رہے تھے ، ایسے مشکل وقت میں چین نے پاکستان کا ساتھ دیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کے سٹاک ایکسچینج میں حالیہ شاندار کارکردگی مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے حکومتی اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے اور اسی طرح چینی سرمایہ کاروں اور چینی حکومت کی جانب سے بھی حکومت پاکستان کے اقدامات پر اعتماد کیا جا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ: 15 سال سے لاپتہ شہری کے باپ کو وفاقی حکومت کو 30 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم
-
ویوو V30e 5Gاب شاندار Dreamy White رنگ میں دستیاب
-
ویوو Y18 کو ہائی برائٹنس ڈسپلے اور بڑی بیٹری کے ساتھ پاکستان میں متعارف کروا دیا گیا
-
مریم نوازتحریک انصاف کے اعصاب پر سوار، کارکردگی میں مقابلہ کریں زبان درازی مت کریں‘ عظمیٰ بخاری
-
سپیکر قومی اسمبلی کی لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت
-
پنجاب حکومت نے ہتک عزت بل 2024 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس:عمران خان، شیخ رشید ، اسد عمر اور دیگر کی بریت کی درخواست پردلائل مکمل
-
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے سب سے بڑے حریف وزیر دفاع بینی گانٹز کا مستعفی ہونے کا اعلان
-
پنجاب حکومت نے ہتک عزت بل 2024 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کے یورپی انتخابات میں شکست دینے والی انتہاپسند راہنماءمیرین لی پین کا ملکی قیادت سنبھالنے کا عندیہ
-
یورپی یونین کے انتخابات میں بری کاکردگی پرصدر میکرون فرانسیسی فرانس پارلیمنٹ فوری تحلیل کر کے نئے انتخابات کا اعلان کردیا
-
پنجاب میں منتخب ارکان کے گھروں پر کریک ڈاﺅن قابلِ مذمت ہے، بیرسٹر سیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.