لاہور میں سول عدالتوں کی منتقلی اور مقدمات کے خلاف وکلا کی احتجاجی ریلی

بدھ 8 مئی 2024 16:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2024ء) سول عدالتوں کی ماڈل ٹائون کچہری منتقلی اور وکلا کیخلاف مقدمات کے معاملے پر بدھ کو ایوان عدل سے لاہور ہائیکورٹ تک وکلا نے احتجاجی ریلی نکالی۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے فیصلے پر لاہور بار اور لاہور ہائیکورٹ بار نے احتجاجی مظاہرے کی کال دی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق وکلا کے پتھرا ئوکے بعد پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔وکلا نے جی پی او چوک اور ہائیکورٹ کے باہر لگے بیریئرز کو ہٹا دیا۔ وکلا کی جانب سے پولیس پر پتھرائو بھی کیا گیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او زخمی ہو گیا۔ مال روڈ پر ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔ وکلا کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔