چند شرپسند عناصر محکمہ معدنیات ضلعی انتظامیہ اور کنٹریکٹر کو بلیک میل کرنے اور اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لیے چند پی ڈی ایف اخبارات میں شہ سرخیاں لگوا رہے ہیں

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم بدھ 8 مئی 2024 17:35

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی 2024ء ) چند شرپسند عناصر  محکمہ معدنیات ضلعی انتظامیہ اور کنٹریکٹر کو بلیک میل کرنے اور اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے کے لیے چند پی ڈی ایف اخبارات میں شہ سرخیاں لگوا رہے ہیں۔بہاولنگر میں ریت کا ریٹ پنجاب کے سب اضلاع میں سستا ترین ریٹ ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار بہاولنگر کی مختف کنسٹریکشن کمپنیوں کے ایم ڈی ایز نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا بٹ برادرز اینڈ کمپنی کے جی ایم اور کنسٹریکشن ایسویسی ایشن کے صدر سلیم بٹ اور شاہد عمر ،چوہدری رشید ،سید عدنان احمد نے کہا کہا ٹرالی مافیا نے بلیک میل کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور محکمہ معدنیات اور کنٹریکٹر کو بلیک میل کرنے کے لیے چند پی ڈی ایف اخبارات جو پرنٹ بھی نہیں ہوتے اسکے سکرین شارٹ محکمہ اور مختلف سوشل میڈیا گروپس میں شیئر کرکے کنٹریکٹر کی عزت خراب کرنے کی کوشش کی کے اس پی ڈی ایف اخبار کے خلاف عدالتی کاروائی کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اور ڈپٹی کمشنر کو درخواست دیکر ان بلیک میلرز اور ٹریکٹر ٹرالی مافیا کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :