ایس پی پنجاب ہا ئی وے پٹرول کا سیف لائف سنٹرسرگودہا کا دورہ

جمعرات 9 مئی 2024 13:39

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) ایس پی پنجاب ہا ئی وے پٹرول سرگودھا ریجن اختر حسین جوئیہ نے سیف لائف سنٹرسرگودہا کا دورہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول اختر حسین جوئیہ نے تھیلسیمیا کے عالمی دن کے حوالے سے سیف لائف سنٹر کا دورہ کیا۔ ڈایریکٹر تھیلسیمیا سنٹر ڈاکٹر تنویر احمد سلہری نے اُن کا استقبال کیااور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

اختر حسین جوئیہ نے بچوں کے ساتھ کیک کاٹا اور تھیلسیمیا میں مبتلا ء بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔ اس موقع پہ ایس پی اختر حسین جوئیہ نے بچوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیااور بچوں کے لیے سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوے پٹرولنگ پولیس کی طرف سے بلڈ کیمپ کے انعقاد کا اعلان کیاتاکہ ننھے پھولوں کو مرجھانے سے بچایا جا سکے۔تھلیسمیا میں مبتلاء بچوں اور ُان کے لواحقین نے ایس پی پٹرولنگ اختر حسین جوئیہ اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا جو اکثر اوقات میں خون کے عطیات دیتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :