مظفرگڑھ،ٹرک ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم 3 افراد شدید زخمی

جمعرات 9 مئی 2024 14:56

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) ایم ایم روڈ پر چوک سرور شہید کے قریب اڈا حسین شاہ پر ٹریفک حادثہ میں ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان حادثہ میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملنے پر چوک سرور شہید ریسکیو 1122 نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے نزدیکی ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کر دیا ۔زخمی افراد میں 24 سالہ مقصود ولد رانجھا خان ، 22 سالہ قاسم حسین ولد ہاشم خان ، جو کہ کوٹ قاضی والے کے رہائشی تھے اور ، 40 سالہ ناصر ولد اشرف خان جو کہ حویلیاں کا رہائشی تھا شامل ہیں۔ پنجاب پولیس، ٹریفک پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضابطے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔\378