پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کل 10 مئی سے گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ،ترجمان پی ڈی ایم اے

جمعرات 9 مئی 2024 18:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) پنجاب کے بیشتر اضلاع میں کل 10 سے 12 مئی تک گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 12 مئی تک گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارش کی توقع ہے، پنجاب میں دن کے درجہ حرارت میں 5 ڈگری اضافہ جبکہ میدانی علاقے ہیٹ ویو کی زد میں آنے کے امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ شہری ہیٹ ویو سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، پانی زیادہ پیئیں اور دھوپ میں غیر ضروری باہر نہ نکلیں،گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا،دوپہر کے وقت کام کرنے والے افراد لو سے بچنے کا اہتمام کریں،بجلی کی گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں جبکہ ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔