ڈیفنس سی کے علاقہ میں 18سالہ دوشیزہ کو گلا دبا کر قتل کر دیا گیا

جمعرات 9 مئی 2024 22:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) ڈیفنس سی کے علاقہ میں 18سالہ دوشیزہ کو گلا دبا کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 18سالہ دوشیزہ کو اس کے ماں باپ نے گھریلو ناچاقی پر گلا دبا کر قتل کیا۔

(جاری ہے)

متوفیہ کی شناخت 18سالہ فائزہ ولد علی رضا کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے مختلف پہلوئوں پر کاروائی کا آغاز کر دیا۔ایدھی رضاکاروں نے پولیس کاروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولنس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا۔