ذ*پرویز الٰہی پر کک بیکس وصول لینے کے ریفرنس میں فرد جرم عائد نہیں ہوسکی

جمعرات 9 مئی 2024 21:05

۹لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی سمیت دیگر شریک ملزموں پر ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس وصول لینے کے ریفرنس میں آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہوسکی۔ احتساب عدالت نے پرویز الہی سمیت دیگر ملزموں کو فرد جرم کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے سابق وزیر اعلی پنجاب سمیت دیگر شریک ملزموں کیخلاف ریفرنس پر سماعت کی تو پرویز الہی اور سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکا. عدالت کو بتایا گیا کہ امن وامان کی صورت حال کی وجہ سے پرویز الہی کو پیش نہیں کیا جاسکا. عدالت نے پرویز الہی سمیت دیگر ملزموں کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کیا تھا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ وکلا کی عدالت بھی ہے جس پر احتساب عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی ملتوی کر دی. ریفرنس پر اب مزید کارروائی 15 مئی کو ہوگی. نیب نے پرویز الہی، محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزموں کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے الزام میں ریفرنس دائر کیا ہے۔