* 9 مئی کا دن ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے،پاکستان ایسے واقعات پر مٹی پاوً کا متحمل نہیں ہوسکتا،بلاول بھٹو زرداری

جمعرات 9 مئی 2024 21:10

] اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 9 مئی کا دن ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ دن ہے،پاکستان ایسے واقعات پر مٹی پاوً کا متحمل نہیں ہوسکتا،انصاف کا تقاضا ہے کہ قائداعظم کے گھراور فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا،9 مئی کے واقعات ملک میں انارکی پھیلانے اور فسطائیت مسلط کرنے کی گہنونی سازش تھے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سب کو پتا ہے کہ 9 مئی کے قابلِ مذمت واقعات کس کے اٴْکسانے اور کس کی ایمائ پر کیے گئے، پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کسی سیاسی جماعت کی جانب سے ایسے اقدام کی کوئی مثال نہیں ملتی،ملک کے خفیہ دستاویزات کو لیک کرنا اور فوجی تنصیبات پر حملے کرنا سیاست نہیں، ملک دشمنی ہے،پیپلز پارٹی آج بھی اپنے اس موقف پر قائم ہے کہ 9 مئی واقعات کی چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے۔