کپواڑہ،” این آئی اے “ نے مزید 4 کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں

جمعہ 10 مئی 2024 13:04

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی(این آئی اے) نے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت مزید چار کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے نے حریت کارکنوں محمد عالم بت، محمد یوسف خواجہ، شبیر احمد گکھڑ اور ذاکر حسین کی جائیدادیں ضبط کی ہیں۔ ان چاروںکیخلاف فروری2019میں ایک جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ این آئی اے نے اُس مقدمے پر کارروائی کرتے ہوئے اب ان چاروں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔

متعلقہ عنوان :