اسرائیلی فوج کا مغربی رفح پر حملہ، 4 فلسطینی شہید

جمعہ 10 مئی 2024 13:31

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2024ء) اسرائیلی فوج کے شمال کے بعد مغربی رفح پر بھی حملے جاری ہیں، رفح سٹی کے مغرب میں اسرائیلی بمباری سے 4 فلسطینی شہید اور 16زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا تھاکہ اسرائیل کی رفح کے رہائشی مکانات پر پیر سے جاری حملوں میں خواتین و بچوں سمیت اب تک 109 فلسطینی شہید اور 296 زخمی ہوئے ۔