سیکرٹری داخلہ نورالامین مینگل سے امریکی مشن قونصلیٹ اور اینٹی ٹیررازم اسسٹنس پروگرام کے ماہرین کی ملاقات

جمعہ 10 مئی 2024 17:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2024ء) سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل سے پاکستان میں امریکی مشن قونصلیٹ اور اینٹی ٹیررازم اسسٹنس پروگرام کے ماہرین نے ملاقات کی ۔ملاقات میں ایٹی اے تربیتی پروگرام ، پنجاب میں شہری دفاع کے لئے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ولیم میکسویل سوئم نے کہا کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اینٹی ٹیررازم اسسٹنس تربیت ، صلاحیت میں اضافے اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری کیلئے تعاون فراہم کرتا ہے۔

ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل نے دہشت گردی کے خاتمے ، شہری دفاع اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے متعلق بریفنگ دی ۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے وفد نیسول ڈیفنس پنجاب کو مستحکم کرنے اور اس کی کارکردگی کو مزید بڑھانے پر تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔

(جاری ہے)

ہوم سیکرٹری نورالاامین مینگل نے کہا کہ سول ڈیفنس کے افسران اور بم ڈسپوزل عملہ کو تربیت دینے سے کارکردگی مزید بہتر ہو گی ۔

اس موقع پر سپیشل سیکریٹری داخلہ فضل الرحمان ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ شاہد محمود ، اور ڈائیریکٹر سول ڈیفنس بارک اللہ خان موجود تھے۔ سینئر سکیورٹی اتاشی امریکی قونصلیٹ لاہور مائیکل ڈائمنڈ ، اینٹی ٹیررازم اسسٹنس پروگرام آفیسر ولیم میکسویل سوئم ، اینٹی ٹیررازم اسسٹنس پروگرام آفیسر جارج ہینرک اور سینیر سیکورٹی ایڈوائزر صفدر علی را بھی اجلاس میں موجود تھے۔