پنجاب بھر میں 10کلو آٹے کی قیمت میں 250سے 300روپے کمی کے باوجود بیکری کے سامان کی قیمتیں ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھ رہی ہیں

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم جمعہ 10 مئی 2024 17:16

بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مئی2024ء) پنجاب بھر میں 10کلو آٹے کی قیمت میں 250سے 300روپے کمی کے باوجود بیکری کے سامان کی قیمتیں ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھ رہی ہیں حکومت کی تمام تر توجہ روٹی سستی کرنے پر جبکہ بہاولنگر میں روٹی سستی سکیم سے قبل روٹی 15روپے میں فروخت ہورہی تھی حکومت نے 16روپے کی روٹی کردی ہے  آٹا سستا ہونے سے معدہ اور دیگر اشیاء کی قیمتیں کم ہوئی ہیں مگر بیکری کا سامان ہر گزرتے دن کیساتھ مہنگا ہورہا ہے ڈبل روٹی کی میں اضافہ کر دیا گیا ہے  حکومت آٹے سے متعلقہ تمام اشیاء کی قیمتوں پر نظر رکھے اور ان کی قیمتیں بھی کم کرے ۔

متعلقہ عنوان :