سپیکر پنجاب اسمبلی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی خواتین اور اقلیتوں کی 27مخصوص نشستیں معطل کر دیں
جمعہ 10 مئی 2024 21:30
(جاری ہے)
معطل ہونے والوں میں اقلیتی ارکان اسمبلی طارق مسیح گل ،وسیم انجم ، بسرو جی شامل ہیں جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر مقصوداں بی بی ،روبینہ نذیر، سلمہ زاہد ،کنول نعمان ،زیبا غفور، سعیدہ ثمرین تاج، شہر بانو، آمنہ پروین، سیدہ سمیرا احمد ،عظمی بٹ ،افشاں حسین، شگفتہ فیصل، نسرین ریاض، ساجدہ نوید ،فرزانہ عباس، ماریہ طلال، تاشین فواد، عابدہ بشیر، سعدیہ مظفر، فائزہ مومنہ، عامرہ خان، سمعیہ عطا ، راحت افزا اور رخسانہ شفیق شامل ہیں۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ارکان کی معطلی کے حکم پر فوری عملدرآمد کی بھی ہدایت کی اور معطل اراکین کو ایوان میں آنے سے روک دیا ۔قبل ازیں پنجاب اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت کی بجائے دو گھنٹے کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر سردار شیر علی گورچانی نے محکمہ کان کنی و معدنیات سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ۔ صوبائی وزیر شیر علی گورچانی نے ایوان کو بتایا کہ ضلع چنیوٹ میں نکلنے والے ذخائر و معدنیات سے متعلق 2007 میں ایک کمپنی کی رپورٹ کے مطابق 160ملین ٹن اور دوسری کمپنی کے تخمینے کے مطابق 260ملین ٹن تھے۔پی ٹی آئی دور میں کمپنی کی فنڈنگ روک کر معاملہ نیب کے حوالے کر دیا گیا،جرمنی کی کمپنی نے اب 7کروڑ روپے اخراجات کی مد میں حکومت سے مانگ لئے ہیں۔ڈاکٹر ثمر مبارک مند کی سربراہی میں جو سات سے آٹھ ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں اس حوالے سے تیس جون کا وعدہ کیا گیا ہے ،فزیبلیٹی رپورٹ کی تفصیل سے آگاہ کیا جائے گا۔اپوزیشن رکن سردار محمد علی نے کہا کہ ہمارے ضلع میں لوگوں کی ذاتی زمین پر پتھر نکل آتا ہے تو گھر تعمیر کرنے لیے محکمہ معدنیات کے کارندے تنگ کرتے ہیں، جہلم و ٹیکسلا میں محکمہ معدنیات نے کرپشن کی تاریخ رقم کررکھی ہے۔ وزیر معدنیات نے کہا کہ مجھے تو وزرات کا چارج لئے ایک ڈیڑھ ماہ ہواہے لیکن پچھلے پانچ سال محکمہ معدنیات کی وہ تباہی ہوئی جو کبھی نہیں ہوئی، میں نام نہیں لیتا لیکن محکمہ معدنیات میں ایک گروپ بنا ہوا تھا وہ سابق وزیر کے ساتھ کرپشن کرتا تھا، پچھلے وزیر بھاگ کر ملک سے فرار ہو چکے ہیں وہ آکر جواب دیں کرپشن کہاں اور کیسے ہوتی رہی۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پتھر کٹنگ پر صحت سے متعلق بہت سنجیدہ مسائل ہیں اس پر بھی حکومت نے اپنا کردار ادا کرنا ہے، دیکھنا ہے حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے کیا اقدامات کرتی ہے۔ سپیکر نے پتھر کی کٹائی سے پھیلنے والی بیماریوں اور ریت کی ٹرالیوں سے سڑکوں کی خرابی پر ایک سپیشل کمیٹی تشکیل دیدی۔ سپیکر نے کہا کہ وزیر معدنیات کی سربراہی میں وزیر ٹرانسپورٹ ،وزیر معدنیات اور وزیر سی اینڈ ڈبلیو مزید پانچ ممبران پر مشتمل سپیشل کمیٹی بنانے کااعلان کرتاہوں جبکہ چیئر نے رولنگ دی کہ کمیٹی اس بات کا تعین کرے گی کہ جو قوانین ہیں اس پر کتنا عمل درآمد ہوتا یا نہیں۔وزیر معدنیات شیر علی گورچانی نے کہا کہ جہاں کوئلہ یا چپسم کی کان ہوگی وہاں ڈسپنسری قائم کریں گے۔ اجلاس کے دوران اپوزیشن رکن رانا شہباز نے کہا کہ گندم کا مسئلہ جوں کا توں ہے ،حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی، کسان سڑکوں پر خوار ہو رہا ہے۔حافظ محمد طاہر نے وزیر آبپاشی پر دل کھول کر تنقید کی اور کہا کہ کل وزیر آبپاشی کے پاس علاقہ کے آبپاشی کے مسائل بتانے گیا تو مجھے کہاگیا آپ اپنے علاقہ کے آبپاشی کے مسائل کیلئے اویس لغاری سے رابطہ کریں، کیا میرے وزیر یہ ہیں یا اویس لغاری ہیں۔ احمد لغاری نے کہا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ آبپاشی کے مسائل پر وفاقی حکومت کی کمیٹی بنی ہے جو سردار اویس لغاری کی زیر صدارت سے اس لئے ہمارے وزیر نے ان کو اویس لغاری سے رابطہ کا مشورہ دیا ہوگا۔ وزیر پارلیمانی امورمجتبی شجاع الرحمان نے کہا کہ ریکارڈر درست کر لیں جنوبی پنجاب سے سب سے زیادہ ترقی شہبازشریف دور میں ہوئی بانی پی ٹی آئی دور میں نہیں ،خود میں حوصلہ پیدا کریں اپنے لیڈر کی طرح نہ بنیں کہ کوئی بات ہی نہیں سننی، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو ختم نہیں کیا جا رہا۔ کچھ افسران کی ترقی ہوئی ہے وہاں نئے لوگوں کو بھیجا جا رہا ہے۔پنجاب اسمبلی کے ایوان میں حکومتی رکن امجد علی جاوید کی جانب سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسافروں اور مزدوروں کے بلوچستان میں قتل کے خلاف قرارداد پیش کی جسے متفقہ طورپر منظور کر لیا گیا ۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ بلوچستان آٹھ ، نومئی کی شب سات پنجابی مزدوروں اور اس سے قبل گیارہ پنجابی مسافروں کو بے دردی سے قتل کردیا گیا، وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔وفاقی حکومت مقتولین کے ورثا کیلئے مالی امداد کا اعلان کرے۔ایجنڈا مکمل ہونے پر سپیکر نے اجلاس سوموار کی دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی سندھ کاحیدرآباد سانحہ میں جان بحق افراد کے لئے فی کس 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان
-
وزیر اعلیٰ بلو چستان بگٹی کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
-
سی اے اے کی بد ترین کارکردگی، یورپی کمیشن نے پی آئی اے پر پابندی ہٹانے سے انکار کر دیا
-
لاہور میں بزرگ شہری کو لوٹنے والا نقاب پوش ڈاکو داماد نکلا
-
سریے کی فی ٹن قیمت میں سالانہ بنیادوں پر بڑی کمی ریکارڈ
-
راولپنڈی،کرائے کا گھر دیکھنے آئی خاتون سے مالک مکان کی زیادتی
-
صوبہ بھر کی جیلوں میں بھکاری مافیا کیلئے بیرک تیار ہو گئے ہیں، ترجمان
-
ڑ*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دیدی
-
ؔوفاقی ، تین صوبائی حکومتوں کا گڈ گورننس میں خیبر پختوانخواہ حکومت سے کوئی موازنہ نہیں ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
ملک بھر میں 15 جون تک موسم شدید گرم رہنے کا امکان
-
پنجاب حکومت کا مویشی منڈیوں میں نو پرافٹ نو لاس کے تحت خدمات کی فراہمی کا فیصلہ
-
عید الاضحی کی آمد سے قبل ہی پیاز ، ٹماٹر اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.