پرمولی ،ڈھنڈ نارنجی میں پرانی دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا

جمعہ 10 مئی 2024 21:45

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2024ء) علاقہ تھانہ پرمولی کے حدود میں واقع موضع قمر ڈھنڈ نارنجی میں پرانی دشمنی کی بنا پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا ۔

(جاری ہے)

بیوہ بادام گل نے تھانہ پرمولی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے شوہر بادام گل اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ گھر خود میں موجود تھی کہ اس دوران شوہر بادام گل مقامی پہاڑ میں مال مویشیاں چرانے کے لیے جارہے تھے جب وہ اپنے بیٹھک کے قریب پہنچے تو وہاں افسر حیات اور ان کے بیٹوں نصیب روان اور نوشیر وان جو اسلحہ آتشین سے مسلح تھے نے آکر ان کے شوہر بادام گل پر اپنے اپنے اسلحہ سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے رپورٹ میں وجہ عناد پرانی دشمنی بیان کی گئی ہے ۔