{گوادر میں نہتے محنت کشوں کا قتل قابل مذمت ہے، گورنر بلوچستان

ؔقانون نافذ کرنے والے ادارے واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

ہفتہ 11 مئی 2024 03:45

] کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2024ء) گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے بلوچستان کے علاقے گوادر میں نہتے محنت کشوں کے قتل کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ہر مہذب معاشرہ میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے مزدوروں کا بنیادی کردار ہے اور مزدور کا قتل دراصل ایک پورے خاندان کے ایک کفیل کا قتل ہی. انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ دہشت گردی کے واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائی. گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے گوادر میں قتل کیے جانے والے مزدوروں کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کیا�

(جاری ہے)