گھریلو جھگڑا دو خواتین کا جان لے گیا صدر سرکل میں دو واقعات میں دو خواتین قتل

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم ہفتہ 11 مئی 2024 17:48

بہاولنگر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2024ء ) گھریلو جھگڑا دو خواتین کا جان لے گیا صدر سرکل میں دو واقعات میں دو خواتین قتل۔تھانہ مدرسہ کے علاقہ بستی ڈوڈھا والی میں ساجدنور نے جواں سالہ سگی بہن کو سر میں گولی مار کر کے فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ دوسرے واقعہ چک نادر شاہ تھانہ صدر کے علاقہ میں خاتون ارشاد بی بی کی شوکیس سے لٹکی لاش برآمد جس پر  اسکے بھائی نے شک کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ میری بہن کو اسکے شوہر بلال نے قتل کیا ہے ۔ارشاد بی بی کے شوہر بلال نے بتایا کہ  گھریلو جھگڑا سے تنگ آکر خود کشی کی ہے ۔۔پولیس نے شوہر بلال کو گرفتار کر لیا مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :