سید مصطفی کمال سے پاکستان ہاؤس میں پختون عمائدین کی ملاقات،ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان

ہفتہ 11 مئی 2024 18:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاس میں مرکزی کمیٹی کے رکن سید مصطفی کمال سے شبیر کالونی، بلاک 22، فیڈرل بی ایریا سے تعلق رکھنے والے پختون عمائدین نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں کراچی کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے پختون عمائدین نے ایم کیو ایم کی جانب سے شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے جو کوشش کی گئی اس کو سراہا اور ایم کیو ایم کے فکر و فلسفہ اور قیادت پر بھر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر سید مصطفی کمال نے پختون عمائدین کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اس شہر میں بسنے والی تمام قومیتوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو بلا رنگ و نسل انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،ایم کیو ایم کا پیغام آپ لوگوں نے آگے بڑھانا ہے اور تنظیم کا مثبت چہرہ عوام کے سامنے پیش کرنا ہے۔