مقبوضہ جموں وکشمیر:کولگام میں 13سالہ لڑکا لاپتہ ہوگیا

اتوار 12 مئی 2024 13:30

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ضلع کولگام کے علاقے یاری پورہ سے ایک13سالہ لڑکا رفاقت حسین لاپتہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق رفاقت حسین کے اہل خانہ نے صحافیوں کو بتایا کہ لڑکاجو اصل میں راجوری کا رہنے والا ہے، ضلع کولگام سے لاپتہ ہوا ہے۔اس کے والد محمد اسحاق گوجری رواں سال 27اپریل کو اپنے اہلخانہ کے ہمراہ یاری پورہ کے علاقے کانجیکولہ منتقل ہو گئے تھے۔اہلخانہ میں سے ایک نے بتایاکہ رفاقت 2مئی کو صبح کے وقت کانجیکولہ میں اپنے کرائے کی گھر سے نکلا اوراس کے بعد واپس نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ اہل خانہ نے متعلقہ تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔

متعلقہ عنوان :