جیکب آباد، صحافی کے بھانجے کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ

قومی شاہراہ پر دہرنا سخت نعریبازی ،پولیس قیام امن میں ناکام ہے قاتل گرفتارنہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا:صحافیوں کا اعلان

اتوار 12 مئی 2024 19:50

g جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) جیکب آباد میں صحافی کے بھانجے کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ،قومی شاہراہ پر دہرنا سخت نعریبازی ،پولیس قیام امن میں ناکام ہے قاتل گرفتارنہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ بڑھایا جائے گا:صحافیوں کا اعلان تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ڈسٹرکٹ پریس کلب کی جانب سے صدر حاکم ایری کے بھانجے کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ایک احتجاجی جلوس ڈسٹرکٹ پریس کلب سے سابق صدر عبدالرحمن آفریدی ،آصف بھٹی اور راجا سرکی کی قیادت میںنکالا گیا جس میں ڈی یو جے کے صدر نواز سولنگی ،جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری ،پیپلزپارٹی شہید بھٹو کے رہنما ندیم قریشی ،صحافی محمد علی سرہیو ،زبیر ابڑو ،موسی بلوچ،دوست محمد لاشاری ،سجاد بھٹی ،غوث بخش لاشاری ،محمد علی راجپوت ،اعجاز میمن اور دیگر صحافیوں نے بڑی تعداد میںشرکت کی مظاہرین نے پولیس کی نااہلی کے خلاف سخت نعریبازی کرتے ہوئے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور شہید اللہ بخش پارک کے قریب قومی شاہراہ پر دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ضلع میں امن کرانے میں ناکام ہے عوام عدم تحفظ کا شکار ہے ،ایس ایس پی دس روز میں بجٹ سے 70لاکھ سے زائد خرچ کر چکے ہیں لیکن کارکردگی صفر ہے بھتہ خور ،ڈاکو آسانی سے واردات کرکے فرار ہو جاتے ہیں پویس انہیں پکڑنے سے قاصر ہے پولیس وڈیروں کی غلام بنی ہوئی ہے عوام کے تحفظ کے بجائے وڈیروں کی حضوری میں مصروف ہیںبھتہ خوروں کی جانب سے صحافی کے بھانجے کا افسوسناک قتل ریاست کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے ،پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد ایس ایس پی نے بااثروں کو گارڈ کے طورپر حوالے کی ہے عوام کا تحفظ کون کرے گا ،پی پی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری ،وزیر اعلی سندھ ،وزیر داخلہ ،آئی جی سندھ پولیس نوٹس لیں قاتلوں کو گرفتار کرکے صحافیوں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور فرض شناس افسر مقرر کیا جائے جو اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے ادار کرے۔