کونسلر نگہت خان کا سٹی کونسل آف ناٹنگھم کی لیڈر منتخب ہونا باعث اعزاز ہے،راجہ جاوید اقبال

پیر 13 مئی 2024 16:40

نوٹنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) چیئرمین جموں وکشمیر اوورسیز کونسل یوکے راجہ جاوید اقبال اور ممبران جموں وکشمیر اوورسیز کونسل یوکے نے نومنتخب کونسلر نگہت خان کو سٹی کونسل آف ناٹنگھم کی لیڈر منتخب ہونے پر دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے انھوں نے مزید کہا کہ کونسلر نگہت خان کا سٹی کونسل آف ناٹنگھم کی لیڈر منتخب ہونا باعث اعزاز ہے کونسلر نگہت خان کی پہلے بھی خدمات موجود ہیں جن کی بدولت عوام نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کونسلر نگہت خان تحریک آزادی کشمیر کو بھرپور انداز میں اجاگر کریں گی کونسلر نگہت خان کی کامیابی بہت بڑی کامیابی ہے بطور خاتون انھوں نے بہت کم عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر نام بنایا کونسلر نگہت خان کی کامیابی تارکین وطن کشمیریوں کی بڑی فتح ہے ہم کونسلر نگہت خان کو سٹی کونسل ناٹنگھم کی لیڈر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ہم اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ کونسلر نگہت خان کو دن دگنی رات چگنی مزید ترقیوں اور کامیابیوں و کامرانیوں سے نوازے آمین

متعلقہ عنوان :