الیکشن ٹریبونل نے این اے 244 سے ایم کیو ایم کے فاروق ستار کی کامیابی کے خلاف درخواست پر آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا

پیر 13 مئی 2024 17:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) سندھ ہائی کورٹ الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 244 سے ایم کیو ایم کے فاروق ستار کی کامیابی کے خلاف درخواست پر آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 244 سے ایم کیو ایم کے فاروق ستار کی کامیابی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

فاروق ستار کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کروادیا گیا۔فاروق ستار کی جانب سے فارم 45 کی کاپیاں بھی جمع کروائی گئی ہیں۔فارم 45 کے مطابق فاروق ستار نے این اے 244 سے کامیابی حاصل کی ہے۔حسنین چوہان ایڈووکیٹ وکیل آفتاب جہانگیر نے موقف اختیار کرتے ہوئے بتایا کہ فارم 45 میں کئی جگہ ایک سو کو ایک ہزار کیا گیا۔الیکشن ٹریبونل نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرتے ہوئے الیکشن پٹیشن کی سماعت 27 مئی تک ملتوی کردی۔