ٹیوٹا میں روبوٹک لیب بنانے اور ری سٹرکچرنگ کا اعلان،وزیر اعلیٰ مریم نواز سکلز ڈویلپمنٹ انیشیٹیو کا باقاعدہ آغاز کر دیا
وزیر اعلیٰ مریم نوازٹیوٹا طالبات کو بلا کر سکلز ڈویلپمنٹ انیشیٹیو کا ڈیجیٹل افتتاح کیا اور طالبات کو سٹیج پر کھڑا کرکے خطاب کیا 1909 میںبننے والی عمارت سے متعلق بریفنگ، کالج کی لیب اور ڈس پلے سنٹر کا بھی دورہ ، پینٹنگ، دستکاریوں اور سرامک کی تعریف طالبہ نے اپنی بنائی ہوئی پینٹنگ پیش کی،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے واپسی پر بچیوں کو دیکھ کر گاڑی رکوائی اور سیلفی بنوائی کلاوڈ کمپیوٹنگ،سائبر سکیورٹی،ڈیٹا اینالیٹکس، گرافک ڈیزائن،آرٹی فیشل انٹیلی جنس، مشین لرننگ اور گیم ڈویلپمنٹ کورسزکرائے جائیں کورس مکمل کرنے والے طلبہ مائیکروسافٹ، ایڈوب، سیسکواور یونیٹی جیسے بین الاقوامی اداروں کے انٹرنیشنل سرٹیفکیٹ حاصل کریں گے کورسز مکمل کرنے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ بھی دینے کا جائزہ لے رہے ہیں، کورسز میںطلبہ کی تعداد بتدریج 40 ہزار تک بڑھا ئیں گے ن لیگ نے کبھی بچوں کے ہاتھ میں ڈنڈے غلیلیں اور پٹرول بم نہیں تھمائے،سکیورٹی ایجنسیز کو مارنا ،سر اور آنکھیں پھوڑنا نہیں سکھایا فری کورسز نوجوانوں کا حق ہے کسی کا احسان نہیں ‘ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا چیف منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ انیشیٹیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب
پیر 13 مئی 2024 20:10
(جاری ہے)
وزیراعلی مریم نوازشریف نے کالج کی لیب اور ڈس پلے سنٹر کا بھی دورہ کیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لیب میں طلبہ اور طالبات سے گفتگوکرتے ہوئے لیب کی ری سٹرکچرنگ اور روبوٹک لیب قائم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ کورسزپراجیکٹ کے طلبہ کی تعداد 4 ہزار سے بتدریج 40 ہزار تک بڑھا ئیں گے۔ کورسز مکمل کرنے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ بھی دینے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ٹیوٹا فری کورسز نوجوانوں کا حق ہے کسی کا احسان نہیں ،جس سے محروم رکھا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوا زشریف نے ڈس پلے سنٹر میں دستکاریوں ، پینٹنگز اور سرامک ورک کوسراہا۔ ایک طالبہ نے وزیر اعلی مریم نوا زشریف کو ہاتھ سے بنائی ہوئی پینٹنگ پیش کی۔ صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین نے پراجیکٹ کی غرض وغایت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جاپان، یونان اور دیگر ممالک میں ٹیوٹا کے سکلڈ ورکر کی مانگ ہے۔ ٹیوٹا کے چیئر مین ساجد کھوکھر نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں ٹیوٹا کے 15 اداروں کے طلبہ نے شرکت کی جبکہ20 ٹیوٹا اداروں کے طلبہ ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے واپسی پرکھڑی بچیوں کو دیکھ کر گاڑی روک کر سیلفی بنوائی۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج برائے خواتین میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر سکلز ڈیویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔چیئرمین ٹیوٹا اور ان کی ٹیم کو ایک ماہ میں یہ پروگرام شروع کرنے پر شاباش دیتی ہوں۔پروگرام کے لئے ہزار بچے سلیکٹ ہوئے جن میں سے 400 لڑکیاں ہیں۔ مجھے خوشی ہے سکل ڈیویلپمنٹ پروگرام میں بچیوں کی بہت بڑی تعداد آئی ہے۔ ٹیوٹاکی پہلی میٹنگ لی تو افسوس ہوا کہ ہم گھسے پٹے نظام لے کر چل رہے ہیں۔ لڑکیوں کی تعداد کو 50فیصد سے اوپر جانا چاہیے۔ ہم نے مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق کورسز شامل کیے ہیں۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ سائبر سیکورٹی، آرٹی فیشل انٹیلی جنس کورس شروع کیے ہیں۔سکل ڈویلپمنٹ کی ٹریننگ مکمل فری ہے۔مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق اپنے نصاب میں تبدیلی لائے ہیں۔ مارکیٹ کے مطابق کورس کروائیں گے تو لوگ جاب پیچھے لے کر پھریں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا تھا کہ کورسز جدید ٹیکنالوجی کے مطابق نہیں تھے۔ ہمیں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نصاب کو بدلنا ہوگا۔ خواہش ہے کہ بچوں کوکورسز سے فارغ التحصیل ہونے سے پہلے نوکری مل جائے۔ لاہور میں ملک کی پہلی آئی ٹی سٹی شروع کررہے ہیں۔جو ایک سال میں شروع ہوجائے گی۔چیف منسٹر سکلز انیشیٹوز کے تحت طلبہ کو کلاوڈ کمپیوٹنگ،سائبر سکیورٹی،ڈیٹا اینالیٹکس، گرافک ڈیزائن،آرٹی فیشل انٹیلی جنس، مشین لرننگ اور گیم ڈویلپمنٹ کورسزکروائے جائیں گے۔ کورس مکمل کرنے والے طلبہ مائیکروسافٹ، ایڈوب، سیسکواور یونیٹی جیسے بین الاقوامی اداروں کے انٹرنیشنل سرٹیفکیشن حاصل کریں گے۔ پنجاب حکومت ہر سال 4 ہزار طلبہ کو بین الاقوامی معیار کے ایڈوانس آئی ٹی کورسز کرائے گی۔4 ہزار بچوں کو انشاء اللہ 40 ہزار پر لے کر جائیں گے۔ مختلف شہروں کے 35 ٹیوٹا انسٹیٹیوٹ میں نوجوانوں کو ٹریننگ دی جائے گی۔پہلے مارکیٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق ہمارے پاس کورسز موجود نہیں تھے۔ جب جاب مارکیٹ کے مطابق کورس کرائیں گے تو لوگ جابز کے لئے طلبہ کے پیچھے پھریں گے۔ دنیا کے ٹیک جوائنٹس کا آئی ٹی سٹی پراجیکٹ میں شامل ہونے کے لئے تیار ہیں۔ ٹیوٹا کی ری سٹرکچرنگ ماڈر ن لائنز پرکرنے کی ہدایت کی ہے۔جدید کورسز کے لئے جو ایکسپرٹس اور فیکلٹی باہر سے یا پرائیویٹ سیکٹر سے ہائر کرنی پڑتے ہیں وہ کریں۔ لوگ صرف دعوے کرتے ہیں اور پانچ سال بعد ان کے پاس دکھانے کے لیے کچھ نہیں ہوتا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کاہ کہ اللہ کا شکر ہے ہم نے چیف منسٹر سکلز انیشیٹیو کا افتتاح آج کیا جبکہ کلاسز پہلے سے ہی شروع ہوگئی ہیں۔مسلم لیگ نون نے کبھی بچوں کے ہاتھ میں ڈنڈے غلیلیں اور پٹرول بم نہیں دیے۔ بچوں کو اپنی سکیورٹی ایجنسیز کو مارنا ان کے سر اور آنکھیں پھوڑنا نہیں سکھایا۔ لاء اینڈ آرڈر کی پہلی میٹنگ لی تو ڈی آئی جی آپریشنزسے پوچھا کہ ان کی آنکھ کو کیا ہوا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنزنے بتایا کہ نو مئی کے واقعات میں ان کی آنکھ ضائع ہو گئی۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ ہم نے بچوں کو یہ نہیں سکھانا کہ مار دو، مر جاؤ،جلا دو، توڑ دو۔نو مئی کو جنا ح ہاؤس گئی تو میرا دل خون کے آنسو رو رہا تھا۔ ہم نے پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کی یادگار کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔لیپ ٹاپ اورپیف سکالرشپس دیں تو مسلم لیگ نون نے دی ہیں۔ دانش سکول،سٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹیز بنائی تو مسلم لیگ نون نے بنائیں اور آج انٹر نیشنل سرٹیفکیشن کے ساتھ سکل ڈیویلپمنٹ پروگرام بھی مسلم لیگ ن شروع کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ جب بچوں کو پٹرول بم اور دفاعی اداروں پر حملے کی ترغیب دی جاتی ہے تو کوئی حرکت میں نہیں آتا اسی طرح جب بچوں کو محافظوں کی ہڈیاں ڈنڈوں سے توڑنے اوران کی آنکھیں زخمی کرنے کا کہا جاتا ہے تو کوئی حرکت میں نہیں آتا۔بہاولپور میں بچے کی سکول جانے کے لئے سائیکل کی خواہش فوری پوری کی۔ بچے کو سائیکل ملی تو وہ سکول جاتا ہے، لڑکیوں کے کالج کے سامنے نہیں جاتا۔ جنہوں نے گرلز کالج کے سامنے جانا ہے ان کو موٹرسائیکل کی ضرورت نہیں۔ون ویلنگ کے لیے بھی لڑکوں کو حکومت کی موٹر سائیکل کی ضرورت نہیں۔نوجوان ون ویلنگ ہرگز نہ کریں، اپنے ماں باپ کا خیال رکھیں انہوں نے بہت محبت سے آپ کو پالا ہے۔ اورنج لائن کے منصوبے کو روک کر قوم کا نقصان کیا گیا۔کروڑوں لوگوں نے میٹرو بس اور میٹرو ٹرین پر سفر کیا اور ڈیلی لاکھوں لوگ اس پر سفر کرتے ہیں۔سینٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، صوبائی وزرا عظمیٰ زاہد بخاری، رانا سکندر حیات، بلال اکبر،ایم پی اے ثانیہ عاشق، میاں مرغوب، چیف سیکرٹری، سیکرٹریز، اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
ڈولفن ٹیم نے کار سوار شہری سے ہونے والی واردات ناکام بنادی
-
عمران خان ’’میں نہیں تو ملک نہیں‘‘ کی سیاست نا کریں، شیری رحمان
-
ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا اور کسی کے ارمان ٹوٹ گئے،وزیر اطلاعات و نشریات
-
الیکٹرک وہیکلزکیلئے اہم اقدام، چارجرزکی مرحلہ وارتنصیب شروع
-
سابق صدر فضل الٰہی چوہدری کی42 ویں برسی یکم جون کو منائی جائے گی
-
مولانا فضل الرحمن پی ٹی آئی سے اتحاد کرنے سے گریز کریں ورنہ انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی ،خورشید شاہ
-
فواد چوہدری کی پنجاب میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
یوٹیلیٹی سٹورز کا تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم پیکیج تجویز، 85 ارب مانگ لئے
-
سگریٹوں پر بجٹ میں 15سے 19فیصد ایکسائزڈیوٹی بڑھنے کاامکان‘مزید مہنگے ہونے کی توقع
-
عید الاضحی پرکانگو وائرس کے پھیلائو کا خدشہ
-
تاریخ گواہ ہے ہمیشہ سے عدلیہ ہی مضبوط رہی ہے‘فواد چوہدری
-
ٰفواد چوہدری کی پنجاب بھر میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.