ٴْپاکستان امریکہ نے واشنگٹن ڈی سی میں انسداد دہشت گردی مزاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری

پیر 13 مئی 2024 21:30

+اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) پاکستان امریکہ نے واشنگٹن ڈی سی میں انسداد دہشت گردی مزاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیاگیا۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ سید حیدر شاہ، اور امریکی محکمہ خارجہ کے کوآرڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی الزبتھ رچرڈ نے مشترکہ طور صدارت کی۔

پاک-یو ایس انسداد دہشت گردی مذاکرات رواں برس 10 مئی کو واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوے۔انسداد دہشت گردی مزاکرات علاقائی اور عالمی سلامتی کو درپیش اہم ترین چیلنجوں بشمول تحریک طالبان پاکستان اور داعش خراسان سے نمٹنے میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون پر زور دیتا ہے۔فریقین میں باہمی دلچسپی کے شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی تناظر میں خطے میں انسداد دہشت گردی کے منظر نامے پر بات چیت ہوئی۔

پاکستانی اور امریکی سینئر حکام نے انسداد دہشت گردی کے تعاون اور استعداد کار میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا۔ان میں تکنیکی مہارت اور بہترین طریقوں کے تبادلے، تفتیشی اور استغاثہ کی معاونت شامل ہے۔جبکہ سرحدی سلامتی کے بنیادی ڈھانچے اور تربیت کی فراہمی، بشمول فرنٹ لائن پر 300.سے زائد پولیس اہلکاروں کو. پولیس کی تربیت. شامل ہے۔