غ*وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ملاقات

پیر 13 مئی 2024 22:40

․کوئٹہ /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پیر کو یہاں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان اسمبلی کے پارلیمانی وفد نے ملاقات کی اور انہیں بلوچستان میں زمینداروں کو درپیش برقی مسائل اور جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لئے وفاقی حکومت کے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے واپڈا حکام کو شمسی توانائی پر منتقلی کے مجوزہ منصوبے پر عملی پیش رفت تک بلوچستان کے زرعی شعبے کو بجلی کی غیر معمولی لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی کے احکامات جاری کئے وزیر اعظم میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت صوبہ بلوچستان کے امور پر اہم اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں بلوچستان کے انتظامی امور سے متعلق بات چیت کی گئی اور وزیر اعلی بلوچستان کی سربراہی میں ملنے والے پارلیمانی وفد کی جانب سے نشادہی کردہ مسائل کو زیر بحث لایا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل صوبہ ہے مجھے امید ہے بلوچستان کے وزیر اعلی کی زیر قیادت نئی صوبائی کابینہ صوبے کے مسائل حل کرنے اور اسے ترقی کی راہ پر ڈالنے میں اپنا کردار ادا کرے گی وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہیوفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گی وزیراعظم نے بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے عمل کو تیزی سے مکمل کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے یقین دلایا کہ زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے حوالے سے وفاقی حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی اور زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی تک بلوچستان میں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم سے کم کی جائے گی تاکہ کہ فصلوں اور باغات کو نقصان نہ ہو وزیراعظم نے اجلاس میں جنوبی بلوچستان پیکیج کے اہم منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی بھی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور ملازمت کے یکساں مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں تاکہ بلوچستان کے عوام ملکی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں وزیر اعظم سے ملنے والے وفد میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ظہور احمد بلیدی ، صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ماہی گیری حاجی برکت رند ، صوبائی اراکین اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ ، حاجی محمد خان ، زمرک خان اچکزئی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر شامل تھے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور متعلقہ اعلی سرکاری افسران نے بھی شرکت کی