پاکستان کوسٹ گارڈز کی انسداد منشیات اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری

کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ہفتے کے دوران بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء جس میں سپاری ،گٹکا، سگریٹ،غیرملکی کپڑااوردیگر متفرق سامان شامل ہے ضبط کرلیا

منگل 14 مئی 2024 16:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2024ء) پاکستان کوسٹ گارڈز کی انسداد منشیات اور اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔پاکستان کوسٹ گارڈز نے انسداد منشیات اوراینٹی اسمگلنگ مہم کے سلسلے میں ساحلی پٹی میں اسمگلنگ کی روک تھام میں اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کرتے ہوئے 5 تا11مئی2024 کے دوران بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء جس میں سپاری ،گٹکا، سگریٹ،غیرملکی کپڑااوردیگر متفرق سامان جس میں ڈیری مصنوعات، بیکری مصنوعات،غیر ملکی گروسری،کھانے کا رنگ، میک اپ کا سامان،چائنہ نمک،کوکنگ آئل، ممنوعہ ادویات ،غیر ملکی کراکری،الیکٹرونک آلات اورگاڑیوں کے اسپئیر پارٹس شامل ہیں کو ضبط کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 22 عددسپیڈ بوٹس اورمختلف قسم کی 5عدد گاڑیاںبھی ضبط کی گئیں ہیں۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈزکے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِعمل ہے اور اپنے فرائض ِ منصبی کی انجام دہی کے لیے کسی بھی قسم کے دبائو میں آئے بغیر اپنا کام جاری رکھتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :