بھارتی ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے” کشمیری خاندان “ شدید مشکلات سے دوچار
بدھ 15 مئی 2024 12:01
(جاری ہے)
بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے 1990 سے اب تک محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران8ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کیا ہے۔ لاپتہ افراد کے اہل خانہ شدید ذہنی کرب کا شکار ہیں اور وہ یہ نہیں جانتے کہ آیا ان کے پیارے زندہ ہیں یا شہید کیے جاچکے ہیں۔
بھارتی فوجی عمر و جنس کا لحاظ کیے بغیر کشمیریوں کو قتل ، گرفتار کر رہے ہیں اور تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔بھارت نے درجنوں خواتین سمیت ہزاروں کشمیریوں کی جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند کررکھا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں جبر کی انتہا کر دی ہے اور اظہار رائے کی آزادی کا کشمیریوں کا حق مکمل طورپر سلب کر لیا ہے۔ کے ایم ایس رپورٹ میں کہا گیا کہ ظلم وستم کے خلاف آواز اٹھانے والوں کے خلاف ”پی ایس اے اور یو اے پی اے “جیسے کالے قوانین کے خلاف مقدمات درج کیے جاتے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ غیر قانونی بھارتی قبضے کی وجہ سے کشمیری خاندان بکھر چکے ہیں، بھارتی ظلم وستم کی وجہ سے صرف گزشتہ 30 سالوں میں ہزاروں خاندان مقبوضہ علاقے سے آزاد کشمیر اور پاکستان ہجرت پر مجبورہوئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی جبر اور انسانیت کے خلاف مظالم عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ ہے جسے اپنا دوہرا معیار ترک کر کے مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے تحفظ کیلئے آگے آنا چاہیے۔دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائو ں، کارکنوں اور نوجوانوں کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارتی ریاستی دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کرے۔مزید قومی خبریں
-
پیپلزپارٹی ہتک عزت قانون کی منظوری کا حصہ نہیں بنی، شرجیل میمن
-
الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں ٹربیونل جج تبدیل کرنے کی منظوری دے دی
-
وزیراعظم شہباز شریف خصوصی طیارے پر اسلام آباد چلے گئے
-
رینالہ خورد تیز رفتارٹرالر کی منی مزداٹرک کو ٹکر ،ایک شخص جاں بحق دوزخمی
-
غیر ملکیوں کو 53 ہزار سے زائد مشکوک شناختی کارڈز جاری ہونے کا انکشاف
-
چوہدری سالک حسین کا حج سے قبل فلائٹ آپریشن کی خوش اسلوبی سے تکمیل پر اظہاراطمینان
-
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار10 اور11 جون کو اردن کا دو روزہ دورہ کریں گے، دفترخارجہ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
سیاحت کے فروغ کی پالیس تمام فریقوں کی مشاورت سے تشکیل دی جائے گی، رانا مشہود احمد خان
-
فیصل آباد اورکراچی کے درمیان 7 ماہ بعد فضائی رابطہ بحال
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے حج سے قبل فلائٹ آپریشنز کی کامیابی کو سراہا
-
ج* آئی ایم سے بات چیت جاری تھی اس لئے پاکستان کرکٹ ٹیم امریکہ سے ہاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.