اوپن یونیورسٹی کے بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کے 68ویں اجلاس کا دوسرا سیشن

بدھ 15 مئی 2024 18:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ(بسر)کے 68ویں اجلاس کا دوسرا سیشن گذشتہ روز منعقد ہوا۔ ڈائریکٹر بسرا پروفیسر ڈاکٹر سید عامر شاہ نے نظامت و معاونت کا فریضہ سرانجام دیا۔اجلاس میں یونیورسٹی کے چاروں فیکلٹیوں کے ڈینز، ممتاز سکالرز، سبجیکٹ سپیشلسٹس،سپروائزر اورہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس شریک تھے۔

(جاری ہے)

اس سیشن میں پی ایچ ڈی کے 19طلبہ نے اپنے سائناپسز پیش کئے جس میں انگریزی کے 12، پاکستانی زبانیں کے 7طلبہ شامل تھے۔ سبجیکٹ سپیشلسٹس نے طلبہ کے سائناپسز اور اُن کے موضوعات کا باریک بینی سے جائزہ لیا، بعض سکالرز کے مقالوں کو منظور کیا گیا،دیگر طلبہ کو مقالہ جات مزید بہتر بنانے کے لئے 15دنوں کا وقت دیا گیا۔واضح رہے کہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز کو ہدایات دے رکھی ہیں کہ تحقیقی خاکہ موضوع کی حد تک جامع ہو جسے دیکھ کر موضوع شاندار نظر آئے، تحقیقی خاکوں میں معاشرتی مسائل زیر بحث لایا جائے، ان مسائل کا حل ڈھونڈا جائے اور مقالوں میں معلوم سے نامعلوم کا انکشاف ہونا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :