جموں، یونیورسٹی طلباء کا سہولیات کے فقدان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بدھ 15 مئی 2024 19:39

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں ’’جموں یونیورسٹی‘‘ کے طلباء نے بنیادی سہولیات کے فقدان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق طلباء نے لائبریری ، کیمپس میں مفت وائی فائی اور یونیورسٹی کے اولڈ کیمپس تک ٹرانسپورٹ کی سہولت کی فراہمی سمیت دیگر مطالبات کے حق میں دن بھر اپنا احتجاج جار ی رکھا۔

پرتیک رائنا کی قیادت میں احتجاجی طلباء نے لائبریری کے داخلی اور خارجی راستوں کو بلاک کر دیا۔ طلباء کا احتجاج شام 4 بجے تک جاری رہا، طلباء کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ انکے مطالبات کیطرف سنجیدگی سے توجہ نہیں دے رہی ۔ طلباء نے دھمکی دی کہ اگرانتظامیہ نے مسائل حل نہ کیے تو وہ اپنے احتجاجی میں تیزی لائیں گے۔