سرینگر، ہائیکورٹ نے تین کشمیریوں کی نظربندی کالعدم قراردیدی

بدھ 15 مئی 2024 19:39

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے تین کشمیریوں کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے ) کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دے دی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹس راہول بھارتی کی سربراہی میں قائم ہائیکورٹ کے یک رکنی بنچ نے ترال کے رہائشی عمر نذیر راتھرجبکہ جسٹس پونیت گپتا کی یک رکنی بنچ نے بارہمولہ کے رہائشی اعجاز احمد پیر اور گاندربل کے رہائشی عنایت رشید بٹ کی پی ایس اے کے تحت نظربندی کو کالعدم قرار دیا۔ عدالت نے انتظامیہ کو ان تینوں کے کسی اور مقدمے میں مطلوب نہ ہونے کی صورت میںانہیں فوری طور پر رہا کرنے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :