ویٹرنری یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس کے زیر اہتمام ڈی وی ایم سا لا نہ عشا ئیہ کا انعقاد

بدھ 15 مئی 2024 22:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز لاہور کی فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس نے گذشتہ روز سٹی کیمپس میں سا لا نہ عشا ئیہ کا انعقاد کیا۔ جس میںصو بائی وزیر برا ئے سکول ایجو کیشن پنجاب را نا سکندر حیات نے مہما ن خصو صی کے فرا ئض سر انجام دیے جبکہ دیگر اہم شخصیات میں میری ٹو رئیس وا ئس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹرمحمد یونس (تمغہ امتیاز) ، ڈین فیکلٹی آف ویٹر نری سائنس پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی کے علا وہ پبلک و پرائیویٹ سیکٹرز (پولٹری، ڈیری ، اینیمل نیو ٹریشن، لائیو سٹاک، فارما سو ٹیکل) سے نمائندوں ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔

ڈی وی ایم کے سالانہ اعشا ئیہ کے مو قع پر طلبہ کی جانب سے ڈرا مہ، مزا حیہ شا عری، ڈی وی ایم کی دستا ویزی فلم اور ثقا فتی و میو زیکل پرفارمنس پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

دریں اثنا ء را نا سکندر حیات نے پرو فیسر ڈاکٹرمحمد یونس کے ہمراہ 24/7 ایکسٹینشن ڈیجٹلا ئزیشن سروس کا افتتا ح کیا جس کا مقصد دیہی مو یشی پال حضرات کے جانورو ں/ مویشیو ںکو علا ج معا لجے کی سہو لیات ان کی دہلیز پر مہیا کر نا تھا۔

اُس مو قع پر خطاب کرتے ہو ئے را نا سکندر حیات نے طلبہ کو فیلڈ سے متعلقہ پیشہ وا را نہ مہارتو ں کوسیکھنے پر زور دیا تا کہ معیاری گریجو یٹس پیدا ہوں اور بطور ماہر افرادی قوت قومی و بین الاقوا می سطح پر اپنی ذمہ داریا ں احسن طریقے سے سر انجام دیکر ملک و ملت کی تر قی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں نیز جا نورو ں /مویشیو ں کے علا ج معالجے کے حوا لے سے ویٹر نیرین کے کردار کو بھی سرا ہا۔

پرو فیسر ڈاکٹرمحمد یونس نے کہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی تعلیمی و تحقیقی تر قی کے لیئے تعلیمی ادارو ں اور لا ئیو سٹاک سے متعلقہ صنعتو ں کے ساتھ روا بط کو فرو غ دینے کی طرف خصو صی تو جہ دے رہی ہے اور اس کے علا وہ اپنے علم و تحقیق کو برئوے کار لا کر صنعتو ں کو در پیش مسا ئل بھی حل کررہی ہے نیز شاندار انداز میں کامیاب ایونٹ کا انعقاد کروانے پر آرگنا ئزنگ کمیٹی کی کا وشوں کو بھی سرا ہا۔پروفیسر ڈاکٹر انیلہ ضمیر درا نی نے حا ضرین سمیت مالی معاونت فراہم کرنے پرسپا نسرز کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام کے اختتام پررا نا سکندر حیات نے پرو فیسر ڈاکٹرمحمد یونس کے ہمراہ آرگنا ئزنگ کمیٹی کے ممبران میں تعریفی سر ٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے۔