ڈاکٹرعبدالعزیزقریشی کی چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد سے ملاقات

جمعہ 17 مئی 2024 17:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) آزادجموں و کشمیر کے ریجنل ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر عبدالعزیز قریشی نے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد سے اسلام آباد میں ملاقات کی،ڈپٹی ڈائریکٹر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اظہر میربھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدلعزیز قریشی نے چیئرپرسن کو بے نظیر انکم سپورٹ کی سربراہ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔اس موقع پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آزاد کشمیر کے حوالے سے میٹنگ ہوئی اور ادارے کی کارکردگی بارے تفصیلی بحث ہوئی،ریجنل ڈائریکٹر نے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :