Live Updates

راؤف حسن ججز کو ٹاوٴٹ بول رہے، وہاں سوموٹو کیوں نہیں لیا گیا

مجھے کہا جارہا کہ توہین عدالت کردی لیکن پی ٹی آئی کے لوگ کیا کیا غلاظت نہیں بَک رہے، میں ہوا کے اس رخ پر کھڑا ہوں جو ٹھیک ہے، میں نے کسی کا نام نہیں لیا سب کیلئے بات کی تھی، سینیٹر فیصل واوڈا کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 17 مئی 2024 21:27

راؤف حسن ججز کو ٹاوٴٹ بول رہے، وہاں سوموٹو کیوں نہیں لیا گیا
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی 2024ء) سینئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ راؤف حسن ججز کو ٹاوٴٹ بول رہے، وہاں سوموٹو کیوں نہیں لیا گیا، مجھے فرد واحد کو کہا جارہا کہ میں نے توہین عدالت کی،پی ٹی آئی کے لوگ کیا کیا غلاظت نہیں بَک رہے، میں ہوا کے اس رخ پر کھڑا ہوں جو ٹھیک ہے، میں کسی کا نام نہیں لیا تھا سب کیلئے بات کی تھی۔

انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا مئوقف ہے کہ ایماندار چیف جسٹس اور بنچ کے سامنے پیش ہوں گا، سکون ہوگا کہ کم ازکم میری سنی جائے گی، آپ کو یاد ہوگا کہ قاضی فائز عیسیٰ جب چیف جسٹس نہیں تھے تب بھی میں ان کے ساتھ تھا، اور ان کے خلاف ریفرنس پر اپنی جماعت سے اختلاف کیا تھا، یہی کام میں آرمی چیف کیلئے کیا تھا، میں تو ہمیشہ ہوا کے اس رخ پر کھڑا ہوں جو ٹھیک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں کسی کا نام نہیں لیا تھا عام بات کی تھی، سب کیلئے بات کی تھی۔ یہاں مجھے فرد واحد کو کہا جارہا کہ میں نے توہین عدالت کی، لیکن پی ٹی آئی کے راؤف کی طرف سے سپریم کورٹ اور اسلام آباد چیف جسٹس کو ٹاوٴٹ بول رہے، پی ٹی آئی کے لوگ کیا غلاظت نہیں بَک رہے، لیکن وہاں تو سوموٹو نوٹس نہیں لیا گیا۔ اسی اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجھے دو بار سزاسنائیں، میں نے کیا قصور کیا تھا؟ اگر میں غلط ہوں تو کیمرے کے سامنے معافی مانگ لوں گا، اگر ٹھیک ہوں تو کبھی معافی نہیں مانگوں گا، میں نے بوٹ رکھا تھاتوفوج نے مجھے پریشر ککر میں ڈال دیا تھا، میرے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا معافی مانگو ، میں نے کہا فوج کی تذلیل کرنا میری نیت نہیں تھی نا ہی تذلیل کی ہے، میں معافی نہیں مانگوں گا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر مجھے پراکسی کہا گیا ہے تو پھر ثابت بھی کرنا ہوگا،اگر ثابت کردیں گے تو میں معافی مانگوں گا،ورنہ میں پیچھے ہٹنے والا نہیں ہوں، اگر مجھے پراکسی کہا گیا ہے تو مجھے میرے منصب اور خاندانی عزت سے فارغ کردیا گیا، میں نے کہا ہے کہ اگر میری پگڑی اچھالیں گے تو میں پگڑیوں کے فٹ بال بنا دوں گا۔ اطہر من اللہ نے مجھے سزا دی ٹرائل بھی نہیں کیا، مجھے اگر توہین عدالت ذمرے میں لایا گیا تو سوال کرسکتا ہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات