
آزادی مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس:عمران خان، شیخ رشید ، اسد عمر اور دیگر کی بریت کی درخواست پردلائل مکمل
دفعہ 144 نافذ کرنے والا خود شکایت کنندہ ہوتا ہے ؟مقدمے کی بنیاد ہی غلط ہے ‘کیس میں ایک سپاہی کو گواہ کے طور پر پیش کیا گیا ہے.وکلا کے دلائل
میاں محمد ندیم
پیر 10 جون 2024
12:37

(جاری ہے)
اس موقع پر سردار رازق ایڈووکیٹ نے شیخ رشید جانب سے بریت کی درخواست دائر کردی، ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید پر ایما کا الزام عائد کیا گیا ہے ، ایما کا ثبوت شکایت کنندہ کی جانب سے پیش نہیں کیا جا سکا ، اس پورے کیس میں صرف ایک کانسٹیبل گواہ ہے، گواہ نے بیان دیا کہ شیخ رشید و دیگر ویڈیو کلپس میں تقریر کرتے نظر آرہے ہیں.
سردار رازق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ تقریر کرنا تو جرم نہیں ہے ، وزیر اعظم سے لے کر چیف جسٹس آف پاکستان تک سب تقریر کرتے ہیں، اسٹیٹ اتھارٹی استعمال کرکے ایک سیاسی کیس بنایا گیا ہے شیخ رشید کے وکیل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی ایک ججمنٹ کے مطابق چارج شواہد کے مکمل ہونے کے بعد لگایا جائے، ایک کیس میں 3 گواہ جو بعد میں پیش کیے گئے اسے سپریم کورٹ نے قبول نہیں کیا. بعد ازاں سردار رازق ایڈووکیٹ نے شیخ رشید کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کردی سابق وزیراعظم عمران خان کی وکیل مرزا عاصم ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ اس کیس میں سزا ہونے کے کوئی چانسز نہیں ہیں، عمران خان و دیگر کو مقدمے سے بری کیا جائے، آمنہ علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ دفعہ 144 نافذ کرنے والا خود شکایت کنندہ ہوتا ہے یہ مقدمہ ہی غلط گراﺅنڈز پر بنایا گیا ہے اسی کے ساتھ عمران خان، اسد عمر ، علی نواز اعوان اور شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر وکلا کے دلائل مکمل ہوگئے بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا ہے.
مزید اہم خبریں
-
جوڈیشل کمیشن میں تحریک انصاف نو مئی میں ملوث ثابت ہو تو ضرور معذرت کریں گے، ترجمان پی ٹی آئی
-
معافی تلافی کرکے جیل سے باہر نکلنا ہی عملیت پسندی ہے، سہیل وڑائچ کا عمران خان کو مشورہ
-
ڈیلٹا کی موت: دریائے سندھ سکڑتا اور ڈوبتا جا رہا ہے
-
ڈیئر قیدی جی! سہیل وڑائچ کا عمران خان کے نام کالم میں یوٹرن لینے کا مشورہ
-
ڈکی بھائی کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ یوٹیوبر کیخلاف درج مقدمے کی تفصیل سامنے آگئی
-
پاکستان میں سیلاب: بنیر میں 220 ہلاکتیں، ریلیف آپریشن جاری
-
مون سون کے ابھی مزید سپیل آئیں گے، شدت پہلے سے بھی زیادہ ہوگی، چیئرمین این ڈی ایم اے
-
آلو اور ٹماٹر کی تو پرانی رشتہ داری نکل آئی
-
تاریخ کے دو رُخ | ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے لیے فیملی ہومز، ایک دیرینہ خواب کی تعبیر
-
جرمنی میں مستحق شہریوں کو 47 بلین یورو کی ریکارڈ ادائیگیاں
-
نوازشریف اس لیے کوئی بیان نہیں دیتے تاکہ شہبازشریف اپنی سوچ سے کام کریں، عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.