نوشہرہ ورکاں، بھڑی شاہ رحمان کا 330 واں سالانہ عرس منگل سے شروع ہوگا

پیر 20 مئی 2024 18:10

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2024ء) نوشہرہ ورکاں میں رحمن سرکار المعروف بھڑی شاہ رحمان کا 330 واں سالانہ عرس (کل) منگل سے شروع ہوگا ۔ تحصیل نوشہرہ ورکاں کے گاؤں بھڑی شاہ رحمن میں عرس کی تین روزہ تقریبات 23 مئی جمعرات تک جاری رہیں گی ۔

(جاری ہے)

سی پی او گوجرانوالہ ڈی آئی جی رانا ایاز سلیم خان،ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ،اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر،ڈی ایس پی سرکل نوشہرہ ورکاں محمد نواز ورک سمیت انتظامیہ نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے ہیں ۔ عرس کی صدارت مرکزی سجادہ نشین صاحبزادہ حاجی عبدالرشید ساوی کریں گے ۔ عرس میں ثقافتی پروگرام منعقد ہونگے اور بین الاقوامی قوال عابد مہر علی، عقیل راحت وصی رحمانی بھی تشریف لائیں گے ۔