ا*علی قا سم گیلانی کی کامیابی کے بعد گیلانی ہا ؤ س میں جشن کا سماں

ٴ ڈھول بھنگڑے اور آتش بازی کی گئی‘ جیت صرف ہماری جیت نہیں بلکہ پو رے ملتان شہر کی جیت ہے،گیلانی

پیر 20 مئی 2024 18:15

X ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2024ء) ضمنی الیکشن این اے 148 امیدوار سید علی قا سم گیلانی کی کامیابی کے بعد کار کناں کی جانب سے گیلانی ہا ؤ س ملتان میں شاندار جشن کا سماں ڈھول بھنگڑے اور آتش بازی کی گئی۔اس موقع پر سید علی قاسم گیلانی، سید علی حیدر گیلانی اور سید علی موسیٰ گیلانی نے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ جیت صرف ہماری جیت نہیں بلکہ پو رے ملتان شہر کی جیت ہے۔

عوام سے کیئے گئے وعدے پورے کریں گے۔ عوام نے گیلانی خاندان سے محبت کا ثبوت دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق ایم این اے مہر ارشاد سیال، بیرسٹر حسیب پیرزادہ، عثمان خان خاکوانی ایڈوکیٹ، ملک جنید ڈو گر، ملک بلال خانی، ملک شوکت میتلا، ملک عمر علی کھو کھر، ملک قیصر تھہیم، آفتاب خان بابر، ملک وقاص منگانہ، ملک مظہر نانڈلہ، ملک خادم حسین سندیلہ،ملک عرفان سندیلہ، ملک مرتضیٰ کالرو، پیر سید اولاد علی شاہ، پیر سید امداد علی شاہ، ملک انجم اوبھایا، نواب طاہر خان خاکوانی، ملک انس مہے، ملک اسحاق مہے، راؤ فرمان علی، ملک نور زمان مہے، راؤ رمضان ایڈوکیٹ، رانا عمران چاند، ودیگر معززین نے شرکت کی:۔