Live Updates

خیبرپختونخوااسمبلی میںحکومت واپوزیشن اراکین نے مسائل کے انبار لگا دے

بجلی لوڈشیڈنگ سے عوام کو پریشانی کاسامناہے ،سکولوں میں اساتذہ نہیں،سکولزبندہونے کوجارہے ہیں

پیر 20 مئی 2024 22:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2024ء) خیبرپختونخوااسمبلی میںحکومت واپوزیشن اراکین نے نکتہ اعتراضات پرگفتگوکرتے ہوئے اپنے اپنے حلقہ نیابت میں عوام کودرپیش مسائل بیان کئے ۔اسمبلی اجلاس میں سب سے کم عمر ترین ایم پی اے علی ہادی نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ ضلع کرم میں 2021سی2023تک131 افراد قتل ہوچکے ہیں جس کی وجہ اراضی تنازعہ ہے ،امن کے قیام کیلئے مستقل حل نکالاجائے ،ڈی ایچ کیواپگریڈیشن زیرالتواہے ،شاہراہوں کی خستہ حالی کے باعث مریض راستے میں ہی دم توڑدیتے ہیں،حلقہ نیابت میں بجلی لوڈشیڈنگ سے عوام کو پریشانی کاسامناہے ،سکولوں میں اساتذہ نہیں،سکولزبندہونے کوجارہے ہیں ہماری مدد کی جائے ،ایم پی اے محبوب شیر نے انہوں نے این ایف سی ایوارڈکے تحت سابقہ فاٹا کو حصہ دینے اور ملازمین کی مستقلی کامطالبہ کیا،ایم پی اے ریاض خان نے کہاکہ کرم میں شیعہ سنی فسادات نہیں بلکہ اراضی پرتنازعہ چلاآرہاہے خاصہ دارفورس پولیس ضم میں ہوچکاہے جواہلکار محروم ہیں انہیں بھی پولیس ضم کیاجائے ،خرلاچی روڈ کی ایلوکیشن بہت کم ہے اسے بڑھایاجائے ،شفیع اللہ جان نے کہاکہ نگران حکومت نے 45سونوکریاں کوبیچااور11سوارب روپے کی کرپشن کی جوبجٹ ہم نے استعمال نہیں کیا نہ چاہتے ہوئے بھی اس بجٹ کو پاس کرینگے ،تحریک انصاف واحد اس ملک کی جمہوری پارٹی ہے ،نومئی پرایوان کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنائی جائے ،اس سازش کے خلاف کون تھے انہیں قوم کے سامنے لایاجائے ،8فروری نے کے پی عوام نے ووٹ کا تحفظ کیا حلقہ نیابت میں بجلی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ درپیش ہے ہماری بجلی پرپہلاحق ہماراہوناچاہئے ،صحت کارڈمیں بہتری لائینگے،ڈیرہ موٹروے بھی بنائینگے اوربی آرٹی کو توسیع دینگے ،ایم پی اے اورنگزیب نے کہاکہ میں امن کی بحالی کیلئے اورکزئی کے عوام نے گھربارچھوڑیں لیکن آج تک انہیں مکانات کی تعمیر کیلئے رقم نہیں ملی ،حلقے میں سکولز اورکالجزنہیں جوموجودد ہیں ان میں سہولیات نہیں آج ہرایوان کا ممبرلوڈشیڈنگ کارونا رورہا ہے ،سابقہ فاٹا کو اپناحق دئیے بغیروہ ترقی نہیں کرسکتا گل ابراہیم نے کہاکہ نگران حکومت میں حلقہ نیابت پی کی11 میں سیلاب زدگان کی51ارب روپے ہڑپ کئے گئے ،کمراٹ روڈخستہ حالی کاشکار ہے اس پر تعمیراتی کام بند ہے اس پرتوجہ دی جائے کیونکہ یہاں سیاح بڑی تعدادمیں آتے ہیں پی کے الیون میں ایک ڈگری کالج نہیں نہ ہی طالبات کیلئے کوئی ہائی سکول ہے پی پی رکن احمدکنڈی نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ صوبائی حکومت نے تین لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کافیصلہ کیاہے ڈیرہ سے چارہزارمیٹرک ٹن خریداری کا ٹاسک دیاگیاہے ،حکومت نے بڑے بڑے وعدے کئے تھے کہ کہ ہم کرپشن کیخلاف ہیں لیکن حکومت کے چہیتے مڈل مین کا کرداراداکررہے ہیں ضلع میں گندم کی خریداری میں ذمہ دار بے چارہ رل گیاہے پنجاب سے ٹرک نظرآتے دیکھیں گے یہی چہیتے حکومتوں کو کھوکھلاکرتے ہیں یہ آپ کی بدنامی ہے ن لیگ رکن ملک طارق اعوان نے کہاکہ 74ء میں شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے ایکٹ کے ذریعے قادیانیوں کوغیر مسلم قراردیااسکے بعد 85ء میں محمدجنجوکی حکومت اوراسکی اسمبلی نے ایک قانون پاس کیاجس میں قادیانیوں کیخلاف 295cاوربی کے تحت قادیانیوں پر کئی ایف آئی آرزدرج ہوئیں میری التجاہے کہ عدالتوں میں جو فیصلے ہوتے ہیں وہ سست روی کاشکار رہتی ہیں لہذا ان فیصلوں کا دورانیہ تین سے چار مہینوں تک کیاجائے اس کیلئے ضروری قانون سازی کی جائے تاکہ کسی کی دل آزاری نہ ہو،حلقہ نیابت میں پانی،نکاسی،ہیلتھ،تعلیم اوربیروزاری کا مسئلہ درپیش ہے پرمٹ کے نام پر رکشوں کی پکڑدھکڑبند کی جائے ،جے یوآئی رکن مولانالطف الرحمن نے کرغزنستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کامطالبہ اورایرانی صدراوروزیرخارجہ کی اموات پر افسوس کااظہار کیاانہوں نے مزید کہاکہ کمزورمعاشی نظام ہوگاتوظاہرہے صوبے ومرکزکے درمیان جھگڑے ہونگے ،2024ئ عام انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی بڑی ڈھٹائی کیساتھ نتیجہ تبدیل کئے گئے ملک کے اداروں کے پیچھے عوامی قوت نہ ہوگی تو حکومت اپنی مرضی سے نہیں کی جاسکتی عوام کے ووٹ کی عزت ہونی چاہئے جب سیاسی طور پر استحکام ہوگاتومعاشی استحکام آئیگا،سی آربی سی قومی سطح کامنصوبہ ہے اگرآپ اپنے کسان سے گندم نہیں خریدینگے تویہ عوام کیساتھ زیادتی ہے ہمیں اپنے صوبے کے لوگوں کوسپورٹ اوروسائل کوتحفظ دیناچاہئے،انورزیب نے سکیورٹی واپس لئے جانے کاشکوہ کیا اور کہاکہ سابقہ فاٹاکیساتھ جو وعدے ہوئے وہ ایفانہ ہوسکے،نیزپی ٹی آئی کے چوری مینڈیٹ کو واپس کیاجائے ایم پی اے محمدعمر نے بھی9مئی کے بعد ان پر گزری والی سختیوں پر روشنی ڈالی اسکے علاوہ دیگر اراکین نے بھی اپنے اپنے حلقوں سے متعلق مسائل پر بات کی۔

(جاری ہے)

بعدازاں کورم ٹوٹنے پر اجلاس آج منگل کے روز تک ملتوی کردیا گیا۔
Live بجٹ سے متعلق تازہ ترین معلومات