محکمہ ریونیو کی آن لائن رجسٹریاں کرنیوالی ویب سائیٹ میں فنی خرابی کے باعث پنجاب بھر کے لوگ اپنی رجسٹریاں کروانے کیلے رُل گئے

Rana Saqib Saleem رانا ثاقب سلیم منگل 21 مئی 2024 17:16

بہاولنگر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی 2024ء ) محکمہ ریونیو کی آن لائن رجسٹریاں کرنیوالی ویب سائیٹ میں فنی خرابی کے باعث پنجاب بھر کے لوگ اپنی رجسٹریاں کروانے کیلے رُل گئے سسٹم میں مسلسل خرابی کی وجہ سے محکمہ ریونیو کو کروڑوں روپے دینے کے باوجود صارفین دھکے کھانے پر مجبور ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ جب پنجاب حکومت کے پاس اتنی سہولت ہی نہیں کہ وہ سرکاری ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے آن لائن سسٹم لائے اگر یہ سسٹم بحال نہیں ہوتا تو اس سے شہریوں کو رجسٹریاں بروقت نہ ہونے کی وجہ سے آئندہ بجٹ میں اگر ریونیو کا محکمہ اشٹام ڈیوٹی بڑھا دیتا ہے تو صارفین کو مزید اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑیگا اس لئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے لوگوں نے کہا ہے کہ 30جون تک رجسٹریوں کو مینول طریقے سے کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔