سندھ میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہونگی

منگل 21 مئی 2024 23:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2024ء) محکمہ تعلیم سندھ نے گرمیوں کی تعطیلات قبل از وقت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سندھ میں گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے 31 جولائی تک ہونگی ۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق جاری گرمیوں کی چھٹیاں اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی ہونگی ۔پنجاب کی طرز پر سندھ میں گرمی کی چھٹیاں قبل از وقت کرنے کی تجویز زیر غور تھی جبکہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں مئی کے مہینے میں ہیٹ ویو نہ ہونے کی وضاحت کی تھی۔#