بھارت، ریاست مہاراشٹرا کے ڈیم میں کشتی الٹنے سے 2 بچوں سمیت 6 افراد ڈوب گئے

بدھ 22 مئی 2024 16:08

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) بھارت کی جنوب مغربی ریاست مہاراشٹرا کے ڈیم میں کشتی الٹنے سے 2 بچوں سمیت 6 افراد ڈوب گئے ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کے ضلع پونے میں اوجانی ڈیم کے بیک واٹر میں بارش اور تیز ہوا کے باعث پیش آیا۔ کشتی میں 7 افراد سوار تھے جن میں سے ایک تیر کر محفوظ مقام پر پہنچ گیا جبکہ باقی چھ ڈوب گئے ۔ نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس اور سٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی طرف سے ڈوبنے والوں کی تلاش کا کام جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :